کوئٹہ میں ا سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایگل اسکواڈ کے نام سے ایلیٹ فورس کا قیام

  • May 2, 2018, 8:30 pm
  • Breaking News
  • 559 Views

کوئٹہ (این این آئی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں ا سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے ایگل اسکواڈ کے نام سے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے400اہلکاروں پر مشتمل اسکواڈ شہر میں گشت کریگا،اہلکاروں کی ڈیوٹی 8 گھنٹے ہوگی جو 2 شفٹوں میں کام کریں گے ،سیف سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد اسی ہفتے کے آخر میں رکھ دیا جائے گا، یہ بات انہوں نے سی سی پی او آفس کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن طارق الہی مستوئی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ ا یگل اسکواڈ میں شا مل ا ہلکا روں کوپاک فوج نے خصوصی تربیت دی گئی ہے اور انہیں عوام سے شائستہ روئیہ اختیار کر نے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایگل ا سکو اڈ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی میں مدد گا ر ثابت ہوگی ان کو جدید ہتھیاروں موٹر سائیکل اور بکتربند گاڑ یاں فراہم کی گئی ہیں اہلکاروں کوکو شہر کے مختلف علا قو ں میں گشت پر مامور کیا جائے گا ایگل فورس کا 4 موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک دستہ ہوگا ، آخری موٹرسائیکل پر بیٹھے اہلکار کا رخ پیچھے کی طرف ہوگا, اہلکار وں کو بلٹ پروف جیکٹ ، سٹیل ہیلمٹ دئیے گئے ہیں جبکہ یہ ایلیٹ اہلکار ناکے لگا کر چیکنگ بھی کر سکیں گے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شہر سے سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کو کنٹرول کر نے کے لیے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اہلکار وں کی ڈیوٹی 8 گھنٹے ہوگی جو 2 شفٹوں میں کام کریں گے ان اہلکاروں کو پولیس لائن میں رہائش دی جائے گی ایلیٹ اہلکاروں کو عوام سے بہتر رویہ ر کھنے کی تربیت دی گئی ہے ایلیٹ فورس کا کوئی اہلکار موبائل فون نہیں ر کھ سکے گا اور انہیں کوئی اضافی مراعات نہیں دی جائیں گی، بعد ازاں ایگل فور س کے اہلکاروں نے ایس ایس پی آپریشنز نصیب اللہ کی قیادت میں شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا۔