حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ملازمین کیساتھ سنگین مذاق ہے

  • May 2, 2018, 4:51 pm
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہحکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ملازمین کیساتھ سنگین مذاق ہے حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنا چاہیے حکومت اپنے چھٹے بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشورکا منہ چڑا رہا ہے اورحکومتی دعویدوں کی مکمل نفی کررہا ہے ان پانچ سالوں میں نہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ صاف صحت مند پانی کی سپلائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے بلکہ شدید گرمی کے ستائے ہوئی قوم کو بجلی پانی اور گیس سے محروم کر کے مزید اذیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس بجٹ کو نیشنل اکانومک کونسل نے مسترد کردیاہو اور تین صوبوں کے وزیراعلیٰ جس کا بائیکاٹ کرچکے ہوں اس کے خدوخال سے عوام کیلئے کیا امید کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ بھی مہنگائی میں اضافے اور عوام کیلئے سخت آزمائش ثابت ہوگا ملک میں بجٹ سے قبل ہی اشیاء خورودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تھیں بجٹ کے بعد اس کو مزید پر لگ جائیں گے جس سے غریب کے دوووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوجانے کا خدشہ ہے