آرمی چیف کی ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات

  • May 1, 2018, 12:06 am
  • Breaking News
  • 720 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنر قمر جاوید باجوہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کوئٹہ میں سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیں گے اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پہنچ کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزار کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کر لی ہے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی بلوچستان نے شرکت کی


خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف ان سے ملاقات کریں اور مطالبات سنیں، ہم اپنا احتجاج نہ صرف بڑھائیں گے بلکہ صوبے کی سطح پر اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک آرمی چیف کوئٹہ نہیں آتے، ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تین مطالبات پیش کریں گے۔