یکم مئی 2018ء کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے

  • May 1, 2018, 11:53 pm
  • National News
  • 366 Views

کوئٹہ یکم مئی ۔ ترجمان بلوچستان صوبائی اسمبلی نے یکم مئی 2018ء کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے 32 قدیم درختوں کی کٹائی کے لئے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو مراسلہ بھیجا گیا ہے ۔ صوبائی اسمبلی کے ترجمان نے اس خبرکو قطعی من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اسمبلی انتظامیہ قدیم اور قیمتی درختوں کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کو مراسلہ بھیجا ہے کہ ان قدیم درختوں کو اسمبلی کے احاطے میں دوسری محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے لیکن اس بات پر حیرت ہے کہ محکمہ جنگلات کے پاس درختوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی مشینری تک دستیاب نہیں جس کی وجہ سے نئے بلاک کی تعمیرات تک تاخیر کا شکار ہے۔ ترجمان اسمبلی نے کہا کہ ان قدیم اور قیمتی درختوں کو کاٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اسمبلی انتظامیہ انہیں ہر قیمت پر محفوظ بنانے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ صحافتی ضابطہ اخلاق کا تقاضہ ہے کہ کوئی بھی خبر شائع کرنے سے قبل اس کی تصدیق متعلقہ اسمبلی حکام سے کی جانی چاہیئے ۔