یونیورسٹی آف پنجاب کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا

  • April 30, 2018, 8:30 pm
  • Education News
  • 363 Views

یونیورسٹی آف پنجاب کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا
کوئٹہ(این این آئی) یونیورسٹی آف پنجاب کے ایک وفد نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، جامعہ کے شعبہ میڈیا اینڈ جرنلزم کے اساتذہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، اداروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور میڈیا اینڈ جنرلزم کے شعبوں میں اشتراک عمل اور تعاون کو بروء کار لانے، مشترکہ تربیتی سرگرمیوں اور کانفرنس کا انعقاد سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ بلوچستان کے دورے پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور جامعہ بلوچستان ملک کے دو قدیمی اور علمی درسگاہ ہیں اور پنجاب یونیورسٹی سے بلوچستان کے نامور شخصیات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہیں اور ابھی بھی بڑی تعداد میں صوبے کے طلبہ وہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یہ خوش آئند اقدام ہے کہ دونوں جامعات کے تعلیمی ماہرین کا تبادلہ ہورہا ہے، مشترکہ تعلیمی، تربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے اور مستقبل کے تعلیمی پروگرامز کو ترتیب دیا جارہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کے درمیان بہتر تعلقات استوار کئے جائیں اور جامعہ بلوچستان پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ مختلف تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ اس سے قبل وفد نے جامعہ کے میڈیا اینڈ جرنلزم کے طلبہ کو صحافت کے مطلق تربیتی ٹریننگ دی۔ اور شعبہ کا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور ٹی وی اسٹوڈیو کا بھی دورہ کیا۔ وائس چانسلر کو پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ پیش کیا گیا اور مہمانوں کو بھی جامعہ بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔