مزدوروں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

  • April 30, 2018, 10:50 am
  • National News
  • 214 Views

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن کل منایا جائے گا ، اس دن کی مناسبت سے مزدور تنظیموں،سیاسی جماعتوں ،مختلف اداروں اور ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام ریلیوں، سیمینار زاور واکس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل، انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ اور مزدور دشمن قوانین کیخلاف آواز بلند کی جائے گی ۔