قومی اسمبلی کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہو سکی

  • April 30, 2018, 10:49 am
  • National News
  • 145 Views

کوئٹہ(محمد ارسلان فیاض)جدید ٹیکنالوجی میںمتعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث قومی اسمبلی کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہو سکی قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق تین روز قبل وزارت خزانہ کا حلف اٹھانے والے مفتاح اسماعیل بدستور ویب سائٹ پر مشیر خزانہ ہیں اسی طرح وزارت کا حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری،مریم اورنگزیب اور انوشہ رحمان بدستور ویب سائٹ پر وزیر مملکت ہیں جبکہ وزیر مملکت کاحلف اٹھانے والی لیلیٰ خان کے حوالے سے ویب سائٹ پرکوئی معلومات نہیں اسی طرح 26 اپریل کو عدالتی فیصلے سے نااہل ہونے والےسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بدستوروزیر ہیں جبکہ چند ماہ قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے استعفیٰ دینے والے ایم این اے میر دوستین ڈومکی بطور وزیرمملکت موجودہیں۔