میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کارروائی،سرکاری اراضی قبضہ ہونے سے بچا لی

  • April 30, 2018, 10:49 am
  • National News
  • 234 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) اینٹی انکروچمنٹافسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اسماعیل لانگو اور چیف آرکیٹیکٹ افسر عزیز کاکڑ نے سرکاری اراضی قبضہ ہونے سے بچا لیا۔گزشتہ روز ایک شخص نے مسجد روڈ ڈاکٹر منوج گلی کارنر پرواقع میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سرکاری جائیداد کچرہ ٹب پر تعمیراتی کام شروع کر دیا اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے میٹروپولیٹن افسران نے کام رکوا دیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ اگر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی سرکاری اراضی پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔