خصوصی مہم کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا

  • April 28, 2018, 4:25 pm
  • Breaking News
  • 394 Views

خصوصی مہم کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ(آن لائن) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر
اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عطاء اللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی محمد خان موسیٰ خیل کی نگرانی میں ایس ایچ او خروٹ آباد مختیار موسیٰ خیل نے دیگر عملے کے ہمراہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ سمیت ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے خصوصی کر تے ہوئے7 ملزمان محمد عالم ، خلبائی باز محمد، محمد علی ، عبدالغفور، محمد اکرم، سلمان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا ڈیڑھ کلو چرس اور ہیر وئن ایک پسٹل ، پانچ میگریزن برآمدکر کے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی مزید کا رروائی خروٹ آباد پولیس کر رہی ہے۔