ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

  • April 27, 2018, 9:49 am
  • Breaking News
  • 196 Views

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا آج (جمعہ )کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے کوئٹہ میں قیام کے دوران سلم مانڈوی والا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے اعزاز میں شام پانچ بجے کوئٹہ پریس کلب میں استقبالیہ دیا جائے گا۔