کیوڈی اے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

  • April 27, 2018, 9:47 am
  • National News
  • 272 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس نذیراحمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے محکمہ کیوڈی اے میں اراضیات کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزدسابق چیئرمین کیوڈی اے اسماعیل گجر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی جس کے دوران نیب کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پراسیکوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ نے کی تاہم درخواست کی سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی جس کے بعد ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کو اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا۔