موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو اقدامات کرناہونگے،میئر کوئٹہ

  • April 27, 2018, 9:46 am
  • Weather News
  • 243 Views

کوئٹہ (خ ن)مئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہاہے کہ درخت لگا کر جنگلات بڑھانے سے ہی زمین کاتحفظ ممکن ہےآلودگی سے پاک زمین ایک صحتمندمعاشرے کی علامت ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہم سب نے مل کر جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے،اس سلسلے میں درخت لگانا اوران کی آبیاری کرکے زمین کاتحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہےان خیالات کااظہار انہوںنے عالمی یوم ارض کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سےڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عین الدین آغا،بی آر ایس پی کے نعمت اللہ مریانی ودیگرنے بھی خطاب کیامئیر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکہنا تھا کہ جنگلات سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں،روئے زمین پر درخت لگاکر ہی ہم کرہ ارض کو فضامیں موجود زہریلی گیسوں کے مضراثرات سے محفوظ بناسکتے ہیںدرختوں کی کٹائی اور انہیں ختم کرنے کاسلسلہ جاری رہا تو 50سال میں جنگلات ختم ہوجائیں گے جس سے انسانی زندگی کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی خطرے کے پیش نظر ہرسال یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرکے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کارجحان بڑھایا جاسکے۔