کاسی قبرستان میں سرعام منشیات فروشی لمحہ فکریہ ہے، حاجی عمر قریش

  • April 27, 2018, 9:45 am
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) حلقہ 19 کے معتبرین کا ایک اجلاس گزشتہ روز قریش مہمان خانہ میں زیر صدارت علاقہ کونسلر حاجی محمد عمر قریش ہوا اجلاس میں کاسی قبرستان میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے دھندے پر تشویش کا اظہار کیا گیا معتبرین نے کہا کہ اس مکروہ کاروبار کی بدولت نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کاسی قبرستان میں سرعام منشیات کی فروخت مقامی انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اس تشویشناک صورتحال سے متعدد بار علاقہ پولیس کو آگاہ کیا گیا مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی اس صورتحال میں یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقہ پولیس کو منشیات فروشوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی جائیں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری علاقہ پولیس پر عائد ہوگی اس سلسلے میں ہم عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔