این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں مظاہرہ

  • April 27, 2018, 9:45 am
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج رکھا ، گزشتہ روز احتجاج پر بیٹھے افراد سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ صوبے بھر میں جائز مطالبات کے حق میں آج این ٹی ایس پاس امیدوار احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، انہوں نے کہاکہ 2015ء سے سینکڑوں امیدوار محکمہ تعلیم میں تعیناتی کے منتظر ہیں ، موجودہ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم میں آٹھ ہزار آسامیوں کے خالی ہونے کی نشاندہی کے باوجود صوبے بھر میں اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن نوجوانوں کو تعینات نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں خلاف قاعدہ مبینہ تعیناتیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔