کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کا کچرہ سڑکوں پر بکھرنے لگا

  • April 25, 2018, 5:07 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کی جانب سے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے دوران گاڑیوں کی اوورلوڈنگ کچرہ سڑکوں پر بکھرنے لگا تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سریاب روڈ میکانگی روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے کچہرے کے ڈھیرسے کوڑا کرکٹ اٹھا کر مشرقی بائی پاس پر ٹھکانے لگایاجاتا ہے جس کے دوران ڈرائیوروں کی لاپرواہی یا دانستہ اوورلوڈنگ سے سارا کوڑا کرکٹ سڑک پر بکھر جاتا ہے عوامی حلقوں نے بتایا کہ صفائی صورتحال پہلے ہی دگرگوں ہے اور اس پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کی اوور لوڈنگ سے سارا کچرہ سڑکوں پر کئی ہفتوں پڑا رہتا ہے جو ہوا چلنے پر گرد کی صورت میں اڑ جاتا ہے اور مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ کچرہ ٹھکانے لگاتے وقت گاڑیوں کی اوور لوڈنگ سے اجتناب کیاجائے۔