قلعہ عبداللہ: لیویز نے دومغویوں کوبازیاب کرکے اغواء کار کوگرفتارکرلیاساتھی فرار

  • April 25, 2018, 5:02 pm
  • Breaking News
  • 217 Views

کوئٹہ (آن لائن )قلعہ عبداللہ لیویز نے دو مغویوں کو بازیاب کرکے ایک اغواء کار کوگرفتارکرلیا جبکہ تین فرار ہوگئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔اطلاعا ت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میں گزشتہ روز حاجی محمداپنے ساتھی محمد عارف کے ساتھ کوئٹہ جا رہا تھاکہ راستے میں نیک محمد برات خان اور احمد خان نے اسلحہ کے زور پر انہیں اغواء کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ بھی کی جس پرلیویز نے موقع پرپہنچ کراغواء کار نیک محمد کوگرفتارکر کے اس کے قبضے سے کلاشنکوف کے14 راؤنڈز برآمد کر لیے جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔