سرحد پار سے آنے والے 2 خودکش بمبار گرفتار

  • April 25, 2018, 5:00 pm
  • Breaking News
  • 298 Views

سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران سرحد پار سے آنے والے 2 خودکش بمبار حراست میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سرائے نورنگ، کوٹکا شاہ، گولی خان اور لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں، جو سرحد پار سے آئے۔ان کامزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو خفیہ اداروں نے ٹریس کیا اور ان کے قبضے سے مواصلاتی آلات اور خودکش جیکٹس برآمد کرکے تحویل میں لے لی ہیں۔