گلوکارہ نازیہ اقبال کی دو کم سن بیٹیوں سے زیادتی

  • April 25, 2018, 2:00 pm
  • Breaking News
  • 864 Views

راولپنڈی: پشتوزبان کی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی ، پولیس نے گلوکارہ کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ نازیہ اقبال کی دو کم سن بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے گلوکارہ کے 19سالہ بھائی ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کیتصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخار اس کی 12 سالہ اور 8 سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے جس کاانکشاف پیر کو ہوا جب اس نے اپنے بھائی کو رنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑلیا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں(م)اور(س)کامیڈیکل کرالیا گیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ موادکے پارسل بنا کر ان کے لیبارٹری ٹیسٹ کےلئےانہیں پنجاب فرانزک لیب لاہوربھیج دیاگیاہے ۔پولیس کاکہناہے ملزم خاصے عرصےسےمنہ کالا کررہا تھا اورحقیقی بھائی ہونے کی وجہ سے بچیوں کی ماں کو کبھی اس پرشک نہ ہوا،ملزم کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ کوئی کام کاج نہیں کرتا اور اس کی بہن اکثر اپنے پروفیشن کی وجہ سے مصروف رہتی ہے اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کوسنبھالنے کے لئے بھائی کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا جب کہ اس کاشوہربیرون ملک ہوتاہے ، پولیس کاکہناہے کہ ملزم افتخاراپنی دونوں بھانجیوں کوقتل والی فلمیں اور ویڈیوز دکھا کرخوف زدہ کرتاتھا اورانہیں ڈراتادھمکاتاتھاکہ اگرانہوں نے کسی کوبتایا تووہ ان دونوں کوقتل کردے گا جسکی وجہ سے دونوں بہنوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے کسی کوآگاہ نہیں کیا۔پولیس نے گلوکارہ نازیہ کی مدعیت میں اس کے بھائی کے خلاف کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔