ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائر کئے جانیوالے راکٹ کا گولہ پاکستانی حدود میں گرا

  • April 24, 2018, 9:42 pm
  • Breaking News
  • 304 Views

بسیمہ(نامہ نگار)ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف وزری کر تے ہوئے فائر کئے جانیوالے راکٹ کا گولہ پاکستانی حدود میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر تے ہوئے مارٹر گولہ فائر کئے جو ماشکیل کے ریگستانی علاقے میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ مارٹر کے گولے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے سینکڑوں میٹر دور کھلے میدان میں گرے۔ایرانی سرحدی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کو آگاہ کر دیا اس سلسلے میں ایرانی حکام کو متعلقہ محکمے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ بھی بھیجا جائیگا تاہم راکٹ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا