بلوچستان سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ہونے والی104 درخواستوں پر سماعت 30اپریل اور 2مئی کو ہونگی،الیکشن کمیشن

  • April 24, 2018, 9:41 pm
  • National News
  • 353 Views

بلوچستان سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ہونے والی104 درخواستوں پر سماعت 30اپریل اور 2مئی کو ہونگی،الیکشن کمیشن
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر ہونے والی104 درخواستوں پر سماعت 30اپریل اور 2مئی کو ہونگی، چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پنج اسلام آباد میں سماعتیں کریگا، الیکشن کمیشن ذرائع نے" این این آئی" کو بتا یا کہ مردم شماری کے بعد اورعام انتخابات سے قبل ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف بلوچستان سے 104اعتراضات داخل کئے گئے ہیں جن پرچیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ سماعتیں کریگا، الیکشن کمیشن میں30اپریل کو کل 37اعتراضات پر سماعت ہوگی جن میں ژوب کے 4،شیرانی کے 2،بارکھان کے 3،دکی کے 1،لورالائی کے 1،زیارت کے 2،ہرنائی کے 8،سبی کے 2،ڈیرہ بگٹی کے 4،جعفر آباد کے 5،صحبت پور کے 1 اور کچی کے 4اعتراضا ت شامل ہیں، جبکہ 2مئی کو 67اعتراضات سنے جائیں گے جن میں پشین کے6،قلعہ عبداللہ کے 6،کوئٹہ کے 19،چاغی کے 3،قلات کے 4،خضدار کے 3،آواران کے 2،لسبیلہ کے 5،خاران کے 4،واشک کے 1،کیچ کے 8،پنجگور کے 5اور گوادر کا 1اعتراض شامل ہیں ۔