کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونیوالے خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،بی اے پی

  • April 24, 2018, 9:38 pm
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونیوالے خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،بی اے پی
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں ائر پورٹ روڈ اور مغربی بائی پاس کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونیوالے خودکش دھماکوں کی پر زور مذمت کی گئی ہے اور ان دھماکوں کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی رنج وغم ویکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے ،بیان میں دہشتگردی کے ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمارے سیکورٹی فورسز ،پولیس اور لیویز کی بے مثال قربانیاں ہیں اور ہم اس مقصد کیلئے شہداء کی قربانیاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیا ہے بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن وخوشحال بلوچستان کیلئے سیاسی جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔