راحیلہ حمید خان درانی کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت

  • April 24, 2018, 9:36 pm
  • Breaking News
  • 251 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ اور میاں غنڈی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایف سی اورپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے دہشت گردی کے اس افسو س ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبارہے اورپوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ حکومت کی تمام تر ہمدر دیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیروہیں ۔ اسپیکر نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔