اسمنگلی روڈ پر 7سالوں سے پڑا کچرے سے بیماریاں پھیلنے لگی،کچرے سے گلی پیدل اور آمدورفت کے لیے بند ،متعلہ حکام سے کچرہ اٹھانے کا مطالبہ

  • April 24, 2018, 4:37 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ،اسمنگلی روڈ پر 7سالوں سے پڑا کچرے سے بیماریاں پھیلنے لگی،کچرے سے گلی پیدل اور آمدورفت کے لیے بند ،متعلہ حکام سے کچرہ اٹھانے کا مطالبہ
کوئٹہ( اے پی پی )کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ قیصرانی محلہ کے مین روڈ پر عرصہ دراز سے کچرہ پڑنے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے لگی ،کچرے کی وجہ سے گلی عرصہ 7سالوں سے مکمل طور پربند ، علاقہ مکین پریشان ،متعلقہ حکام سے کچرہ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ کلی خیزی قیصرانی محلہ کے رہائشی تنویر اشرف ،یاسر حبیب ،سبغت اللہ اور دیگر نے اسمنگلی ائربیس کے قریب قیصرانی محلہ کے مین گلی جس میں 7سالوں سے کچرہ پڑنے سے مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے پیدل اور ٹریفک کی آمدروفت مکمل بند ہوچکا ہے جس سے علاقہ مکین کو آنے جانے میں دشواریاں پیدا ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے کچرہ پڑنے سے علاقے میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہے ،7سالوں کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ حکام سے بار ہارابطہ کیا مگرکچرہ اٹھانے کا کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے بیس کمانڈر اسمنگلی ائربیس ،وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری اور میئرکوئٹہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیصرانی محلہ کی مین سڑک کو کچرے سے پاک کرکے سڑک کو فوری طورقابل آمدروفت بنائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔