ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا

  • April 24, 2018, 4:32 pm
  • Education News
  • 212 Views

بلوکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ جس میں اسلام آباد، لاہور اور صوبائی جامعات اور کالجز کے سینئر اساتذہ اور نمائندگان بھی شامل تھے۔ وفد کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف تعلیمی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کیسب سے قدیم درسگاہ ہے۔ جو 1970سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کی اساتذہ کی اکثریت بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ڈاکٹریٹ اور ایم فل کے حامل ہیں۔ جس میں ہزاروں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جاتی ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز قائم کئے گئے ہیں اور جامعہ کے ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہیں۔ وائس چانسلر نے تمام طلباء و طالبات کو جامعہ بلوچستان کے دورے پر خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا باعث ہے کہ ملک بھر کے طلباایک ساتھ جامعہ بلوچستان میں اکھٹے ہوئے ہیں جو ملکی یکجہتی کو واضع کرتی ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے زبانوں، ثقافت کو جاننے اور بھائی چارگی کوفروغ