کروڑوں کا ریونیو دینے والا علاقہ نارواڑ مسائل کی آماجگاہ بن گیا

  • April 24, 2018, 4:32 pm
  • National News
  • 116 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کی رائلٹی فراہم کرنیوالا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا ‘تعلیم صحت اور دیگر سہولیات نا پید ہیں اس حوالے سے جمعیت علما اسلام کے رہنما ملک محمد اسماعیل ساتکزئی اور میر عادل ساتکزئی نے بتایا کہ نارواڑ صوبائی دارالحکومت کا قریبی علاقہ ہونے کے باوجود تمام سہولیات سے محروم ہے نارواڑ بلوچستان میں اہم کول فیلڈ ہے جس سے حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کی رائلٹی ملتی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ریسکیو سیفٹی اسٹیشن غیر فعال ہیں سکول میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے درس و تدریس کا سلسلہ متاثر ہو رہا ہے سڑک نا پختہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات در پیش ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نارواڑ کے مسائل پر توجہ دی جائے۔