بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

  • April 24, 2018, 4:32 pm
  • Breaking News
  • 252 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلان کے مطابق کوئٹہ میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں 24 اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈ کے سورج گنج بازار فیڈر سے صبح 7 تا صبح 9 بجے ، انڈسٹریل گرڈ کے پشتون آباد ایکسپریس ، انڈسٹریل ، اولڈ میاں غنڈی ، غازی ، ہجویری ، مل ، عاصم آباد ، شیخ زید فیڈروں سے صبح ساڑھے نو سے شام ساڑھے سات بجے تک بجلی بند رہے گی ، نیز شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ ، پی اے ایف ، کڈنی فیڈر سے صبح 11 تا دوپہر 2 بجے ، سریاب گرڈ کے اولڈ لیاقت بازار فیڈر سے شام 4 تا شام 6 بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈ کے ویسٹرن بائی پاس فیڈر سے 12 سے شام 4 بجے تک بجلی بند رہے گی ، 25 اپریل کو سریاب گرڈ کے جوائنٹ روڈ فیڈر سے 12 تا دوپہر 2 بجے ، کوئٹہ سٹی گرڈ کے انٹرکنیکٹر ، پی اے ایف سٹی ، اولڈ سمنگلی سورینج گرڈ کے ہنہ فیڈروں سے صبح 11سے دوپہر 2 بجے تک نیز اسی روز مری آباد گرڈ کے طوغی روڈ اور شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور فیڈر سے ایک تا سہ پہرتین بجے بجلی بند ہوگی ، علاوہ ازیں زیارت ، یارو ، مسافر پور روجھان جمالی اور اوستہ محمدگرڈ سے 24 اپریل کو صبح 9 سے 2 بجے تک جبکہ ژوب گرڈ سے 12 تا 2 بجے ، 25 اپریل کو علی زئی گرڈ سے صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔