پرو میں 13سوسال قدیم انسانی باقیات دریافت

  • April 24, 2018, 4:28 pm
  • Entertainment News
  • 589 Views

پرو میں ایک ہزار تین سو سالہ قدیم انسانی باقیات دریافت کی گئی ہیں ،یہ باقیات ایک بچے اور دو نوجوانوں کی ہیں۔

پرو کے آثار قدیمہ نے انسانی باقیات کو دو مقامات سے دریافت کیا ،جس میں دو نوجوان اور ایک بچے کی ہڈیاں شامل ہیں ۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق ان افراد کا تعلق لیما ثقافت سے تھا۔

ماہرین کو امید ہے کہ نئی دریافت سے قدیم زمانے کے لوگوں کے طرز رہن سہن ،خوراک اور بیماریوں کو جاننے میں مدد ملے گی ۔