سیکورٹی فوریسیز کا ٹرک الٹنے کے باعث پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی

  • April 23, 2018, 10:29 pm
  • Breaking News
  • 269 Views

کوئٹہ (کرائم رپورٹر) کوہلو سے تیس کلومیٹر دور سیکورٹی فوریسیز کا ٹرک الٹنے کے باعث پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے بعض زخمیوں کی حالت تیشویشناک بتائی جاتی ہے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کوئٹہ منتقل کرنا شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں فرنیٹر کور کے جوان ٹرک کے زریعے قریبی علاقے میں جارھے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جسکے نتیجے میں پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرک ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر آغا نبیل نے ایمرجینسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو طلب کرلیا جنہوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیویز ذرائع کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تیشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے کوئٹہ ہیلی کاپٹرز کوہلو پہنچ گئے جن کے زریعے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔