ضلع پنجگور میں سٹرک کی تعمیر کاکام مکمل

  • April 23, 2018, 8:40 pm
  • National News
  • 124 Views

کوئٹہ 23اپریل ۔صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر ضلع پنجگور میں سٹرک کی تعمیر کاکام مکمل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نے ضلع پنجگور میں فٹبال چوک کے سٹار چوک تک کی سٹرک کے تعمیراتی کام میں تا خیر سے متعلق عوامی شکایات پر ازخود نوٹس لیکر ایگز یکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر پنجگور سے وضاحت طلب کرلی جس کے جواب میں انہوں نے صوبائی محتسب کوتحریری طور پر آگاہ کیا کہ امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے مذکورہ سٹرک کا تعمیراتی کام رکر گیا تھا۔جبکہ حال ہی ہی میں سٹرک کا تعمیراتی کام مکمل کرکے شکایت کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔بعدازاں از خود نوٹس کیس نمٹا دیا گیا ۔