مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنابے حد ضروری ہے

  • April 23, 2018, 8:40 pm
  • National News
  • 166 Views

کوئٹہ 23اپریل۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہاکہ موجود ہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنابے حد ضروری ہے۔ معیار تعلیم اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول مسلم اتحاد کالونی مشرقی بائی پاس کے دورے کے موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبول اسدی ،پرنسپل اسکول عبدالکریم اور تحصیلدار صدر محمد مراد مری و دیگر موجودتھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ صوبے میں تعلیم کی بہتری اورتعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت کثیر رقم خرچ کررہی ہے اور بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو خصوصی طور پر توجہ دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں کی حالت اور طلباء کے لئے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ کیونکہ دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں جنھوں نے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔ہمیں دنیا کے دیگر اقوام کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم کو ہتھیار بنا ناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کرترقی کے ثمرات سے مستفید کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ طلباء کی ذہینی صلاحتیوں کو نکھارنے اور ایک کامیاب انسان بنانا اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اس موقع پر انہوں نے اسکول کے مختلف سیکشن اور کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلباء سے پڑھائی کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی۔