میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ خفیہ کوڈ کے ذریعے کی جاتی ہے

  • April 23, 2018, 5:14 pm
  • National News
  • 232 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹرولر بلوچستان بورڈ کوئٹہ سید عباد اللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ خفیہ کوڈنگ کے ذریعے کی جاتی ہے اور پیپر پر جو رول نمبر ہوتا ہے اس کو کاٹ کر خفیہ کوڈ الاٹ کیاجاتا ہے اور شیٹ نمبر پر بھی کاٹ دیا جاتا ہے اور مخصوص نشانات بھی مٹادیئے جاتے ہیں اور پیپرز کی مارکنگ کے مختلف سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں سینئر اساتذہ پیپرز کی مارکنگ کررہے ہیں طلباء کا امتحانی نتیجہ بھی کوڈنگ کے ذریعے تیار کیاجاتا ہے اوررزلٹ آئوٹ ہونے سے چند گھنٹے پہلے ڈی کوڈنگ کی جاتی ہے تاکہ نتیجہ سیکرٹ رہے بچوں نے جو کچھ لکھا ہے اس کے مطابق نمبر ملیں گے کوئی بھی استاد یا بورڈ اہلکار یا کوئی اور شخص کسی بھی طالب علم کے نہ نمبر بڑھا سکتا ہے نہ گھٹا سکتا ہے طلباء اور والدین نوسربازوں کے جھانسےمیں نہ آئیں بلکہ اپنے بچوں کو محنت سے پڑھائیں۔