نواں کلی میں آبنوشی بحران ،ٹینکر مافیا کی چاندی

  • April 23, 2018, 5:14 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نواں کلی کے مختلف علاقوں میں آبنوشی کا بحران برقرار مکین پانی کی بوندبوند کو ترسنے لگے ٹینکر مافیا کی چاندی متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق مین نواں کلی بیٹنی آباد یوحناآباد زرغون آباد فیز ون ٹو و کلی ناصران و گردونواح میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہےاورمکین دور دراز سے پانی بھر کے لانے پر مجبور ہیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے جبکہ پانی نایاب ہونے کی وجہ سے مکین ٹینکر مافیا رحم وکرم پر ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بارمتعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر مکین شدید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔