شادی میں شرکت کے لئے جانیوالی گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی

  • April 22, 2018, 9:05 pm
  • Breaking News
  • 266 Views

مچھ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مچھ کے قریب پنجگور سے مچھ میں شادی میں شرکت کے لئے جانیوالی گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت6افراد زخمی ہوگئے ۔لیویز کے مطابق پنجگورسے مچھ آنے والی گاڑی کوہ باش کے علاقے میں تیزرفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون بی بی سکینہ زوجہ نذر محمد جاں بحق جبکہ سریہ بی بی ،مروارد،زرگل ،شاہ نواز ،زیب بی بی ،بشیراحمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،ڈاکٹرزکے مطابق 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ، ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو پنجگورسے مچھ میں رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے ۔