پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پشتونوں کو ہی پسماندہ رکھا: منطور کاکڑ

  • April 22, 2018, 9:04 pm
  • Political News
  • 288 Views

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پشتونوں کو ہی پسماندہ رکھا میرٹ پر تعینا ت کرنے والے نوجوانوں کی بجائے اپنے ہی خاندان کے لو گوں کو تعینات کیا گیا موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنے علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ پشتون عوام اب ان قوتوں کو پہچان لیں جنہوں نے پشتونوں کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئے مگر پشتونوں کے لئے کچھ نہیں کیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مفاد پرست عناصر صرف اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون عوام ان کو پہچان لیں جنہوں نے پشتونوں کے حقوق کا نعرہ لگا کر اپنے خاندان کے لو گوں کو سرکاری نوکریوں پر لگایا گیا انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے اور آئندہ مستقبل میں ان کی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہو گی انہوں ںے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور دو ماہ میں بہت تبدیلی آئی ہے اس لئے سمجھتے ہیں کہ عوام موجودہ حکومت کا ہاتھ مضبوط کرے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرینگے ۔