وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

  • April 22, 2018, 9:03 pm
  • Political News
  • 394 Views

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ آرہے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صد رکے بحیثیت سے پہلی مرتبہ کوئٹہ آرہے ہیں ،میاں شہباز شریف کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی گروپوں سے ملاقاتیں کرینگے اور پارٹی کی تنظیم سمیت پارٹی کے سینئر اور جونیئر کارکنوں سے ملاقات کرینگے ،انکا کوئٹہ کا دورہ الیکشن سے پہلے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا ۔