کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

  • April 22, 2018, 9:02 pm
  • Breaking News
  • 400 Views

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ،پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو جاں بحق جبکہ ایک کو زخمی کردیا،پولیس نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو بی ایم سی منتقل کردیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت بلوچستان شیعہ کانفرنس(ہزارہ ٹاؤن) کے سکیورٹی انچارج علی رضا، اورشہید ویلفےئر آرگنائزیشن کے سید زمان جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سفر علی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے