صوبائی حکومت طلباء وطالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لیپ ٹا پ اسکیم متعارف کردی ہے

  • April 22, 2018, 9:01 pm
  • Breaking News
  • 167 Views

نوشکی (آن لائن)صوبائی حکومت طلباء وطالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لیپ ٹا پ اسکیم متعارف کردی ہے اس وقت پورے بلوچستان میں پانچ ہزار سے زائد اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ،طلباء وطالبات حصول علم پر توجہ دیں کیونکہ اکیسویں صدی میں علم وٹیکنالوجی سے لیس قومیں ہی ترقی کے منازل طے کرسکتی ہیں بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے صوبائی حکومت اور پاک فوج بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ان خیالات اظہار صوبائی وزرء حاجی میر غلام دستگیر بادینی، میر عبدالکریم نوشیروانی اور سخی امان اللہ نوتیزئی نے وزیراعلی بلوچستان لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت نوشکی چاغی خاران اور واشک کے 250 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں عوامی نمائندوں ،آفیسران ،قبائلی عمائدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی اولین کوشش اور ترجیح یہی رہی ہے کہ بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکال کر ترقی خوشحالی اور امن کے راستے پر گامزن کیا جائے صوبہ بھرمیں پوزیشن ہولڈر ز طلباء وطالبات کو لیپ ٹا پ کی فراہمی سے جہالت وتاریکیوں کا خاتمہ ممکن ہے اسٹوڈنٹس حصول علم توجہ دیں تعلیمی اداروں کو تعصب ،فرقہ واریت ،لسانیت اور سیاست سے پاک رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہیں انہوں نے کہاکہ طلباء صرف ڈگری کے حصول تک محدود نہ رہے بلکہ قابلیت کو اپنی ترجیح بنائے ،وزیراعلی بلوچستان ،کورکمانڈر،آئی جی ایف سی اور ملکی سلامتی ادارے بلوچستان کے پسماندگی کے خاتمے اور تعلیم کے ترقی کے لئے کوشاں ہے ،جدیدٹیکنالوجی سے واقفیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،دورحاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے طلباء کو لیپ ٹاپ دئیے جارہے ہیں بلوچستان کے طلباء صلاحیتوں میں کسی سے بھی کم نہیں ہے ،اسٹوڈنٹس بہترین مستقبل کے لئے اپنا اوڑھنابچھونا صرف تعلیم کو کریں،پاک سرزمین کے ترقی اور خوشحالی میں بلوچستان کے طلباء اپنا بھرپورکردار ادا کریں تعلیم کے بغیر صوبے اور ملک کے ترقی کا تصور محال ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بندوق کے بجائے قلم کو اپنا ہتھیاربنائیں بلوچستان کے نوجوانوں کو ورغلاء کر پہاڑوں پر بھیجنے والوں کے اپنے بچے یورپ اور دیگر بیرونی ممالک میں پڑھ رہے ہیں قوم پرستی کے آڑمیں قوم دشمن عناصر وبیرونی ایجنٹوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں اب مزید نوجوانوں کو ورغلایا نہیں جاسکتا، بلوچستان کے عوام محب وطن ہے ،سی پیک سے بلوچستان اور ملک کی مستقبل وترقی وابسطہ ہیں ،سی پیک مخالفت کرنے والے ہرگز بلوچ عوام کے دوست نہیں ہوسکتے ،سی پیک سے بلوچستا ن میں ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہوگا ،تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر بلدیات حاجی میر غلام دستگیر بادینی ، صوبائی مشیر برائے ایکسائز اینڈٹیکسیشن میر عبدالکریم نوشیروانی ،صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈپٹی کمشنر نوشکی ظفر علی محمد شہی نے نوشکی چاغی خاران اور واشک کے 250 طلباء وطالبات میں وزیر اعلی بلوچستان لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔