سیمنٹ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا لوہا چوری کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار

  • April 22, 2018, 8:58 pm
  • Breaking News
  • 155 Views

گڈانی (آئی این پی ) گڈانی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیمنٹ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا لوہا چوری کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوہا اور گاڑی برآمد کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی جان محمد کھوسہ کی سربراہی میں ایس ایچ او گڈانی رحمت اللہ چھٹہ،گڈانی موڑ چوکی انچارج نعیم خلجی پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا لوہا چوری کرنے والے 2 ملزمان عبدالرشید اور محمد سلیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پک اپ گاڑی اور لوہا برآمد کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں ۔