باکسر عامر خان کی رنگ میں شاندار واپسی

  • April 22, 2018, 11:20 am
  • Breaking News
  • 141 Views

لندن : باکسر عامر خان کی رنگ میں شاندار واپسی ، عامر خان نے فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو کو محض چالیس سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی۔

باکسر عامر خان نے 150 پاؤنڈ کیٹگری کے مقابلے میں اپنے کینیڈین حریف فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

یاد رہے کہ عامر خان چھتیس مقابلوں میں اب تک بتیس بار ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔