اساتذہ کو 5پانچ لاکھ روپے سے لیکر 40 چالیس لاکھ روپے تک کے بیسٹ ٹیچر ز ایوارڈ سے نوازا جائیگا

  • April 21, 2018, 10:09 pm
  • Education News
  • 342 Views

واشک 21اپریل ۔ سیکریٹری تعلیم بلوچستان نور الحق بلوچ نے کہا کہ حکومت صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے شعبے کو عام کرنے کیلئے ان کے دہلیز پر تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع واشک کے تحصیل بسمیہ رورتاگ میں بوائز اور گرلز اسکولوں کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر تعلیم منیر احمدنور دوزئی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واشک محمد عظیم ساجدی ، ڈی ڈی او ز عبدالخالق ، حاجی فضل اللہ بھی موجود تھے ۔ سیکریٹری تعلیم بلوچستان نے گورنمنٹ ہائی اسکول بسمیہ ، گرافر ہائی اسکول بسمیہ رور تاگ کے بوائز اور گرلز اسکولوں کا دورہ کرکے انہیں اپ گریڈیشن کے اعلان سمیت بس کی بھی فراہمی کا اعلان کیا ۔ جبکہ گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی اسکولوں کے کلسٹر کے کام نا مکمل ہونے کی صورت میں فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان کرکے انکوائری کا حکم دیا ۔ اور ماشکیل ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کابھی اعلان کیا ۔ اور تمام اسکولوں میں نئی اسامیوں کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹر کے بجٹ طلباء اور اسکولوں کی امانت ہے ۔اساتذہ تعلیم پرخصوصی توجہ دیں اس سلسلے میں اساتذہ کی کارکردگی کے بنیاد پرانہیں بیسٹ ٹیچر ایوار ڈ سے نوازا جارہا ہے تاکہ محنتی اور فرض شناس اساتذہ کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے اس سلسلے میں فی اساتذہ کو 5پانچ لاکھ روپے سے لیکر 40 چالیس لاکھ روپے تک کے بیسٹ ٹیچر ز ایوارڈ سے نوازا جائیگا ۔ اساتذہ صوبے میں تعلیمی معیار کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔