تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کو مختلف اقسام کے تربیتی مواقع فراہم کرینگے

  • April 21, 2018, 10:08 pm
  • Education News
  • 133 Views

کوئٹہ 21اپریل :۔ ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویثرن معین الرحمن نے کہا ہے کہ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کو مختلف اقسام کے تربیتی مواقع فراہم کرینگے تاکہ طالبات اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرکے اعلیٰ مقام تک پہنچ سکیں ۔اس موقع پر بلو چستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے صدر بیگم حسین بلو چ اور صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن فیمل آفیسرزاور ٹرنیرزموجود تھے انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جبکہ بلو چستان گرلز گائیڈ صوبے میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہے بلو چستان گرلز گائیڈ میں بچوں کو مختلف اقسام کے ٹرینگ دئیے جاتے ہیں ۔اس کا اصل مقصد صوبے کے طالبات اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا ہے انھو ں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہم ترقی کے منازل طے کرکے ملک کا مستقبل روشن کرسکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کی خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک اور عوام کی خد مت کو اپنا شعار بنائیں تقر یب کے اختتام پر بلو چستان گرلز گائیڈ کے صدر بیگم حسین بلوچ نے سالانہ کونسل رپورٹ پیش کی اوردرپیش مسائل سے آگاہ کیا انھوں گرلز گائیڈ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے آخر میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویثرن معین الرحمن نے ٹرنیرز کو سرٹیفکیٹ دیئے اور بلو چستان گرلز گائیڈ کی صدر بیگم حسین بلو چ نے ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویثر ن کو شیلڈپیش کی ۔