شہر اور مضافات میں منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارکر آٹھ ہزار گرام چرس برآمد

  • April 21, 2018, 10:07 pm
  • Breaking News
  • 239 Views

پشین21اپریل ۔آئی جی بلوچستان پولیس معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر حلیم اچکزئی نے ایس ایچ او حاجی حزب اللہ ترین کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شہر اور مضافات میں منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپے مارکر آٹھ ہزار گرام چرس برآمد کرکے 12ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا منشیات کیخلاف کارروائیاں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حلیم اچکزئی نے منشیات کے عادی 23افراد کو علاج کیلئے انسانیت بچاؤ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حلیم اچکزئی نے کہاکہ شہر اور گردونواح سے جرائم اور منشیات کا قلع قمع کردینگے منشیات فروش عناصر قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے منشیات جیسی ناسور کی روک تھام کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور گھر کو اس ناسور سے پاک کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے ۔