آل سبی سنوکر چمپئن شپ جشن بہاراں2018اختتام پذیر

  • April 21, 2018, 10:07 pm
  • Sports News
  • 153 Views

سبی21اپریل ۔آل سبی سنوکر چمپئن شپ جشن بہاراں2018اختتام پذیر ہوگیا،ڈبل میں طاہر بشیر اور غلام مرتضیٰ رند جبکہ سنگل میں راجہ وقار الزماں کیانی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمانڈنگ آفیسر 34میڈیم میجر ریحان نے انعامات تقسیم کیئے ،تفصیلات کے آل سبی سنوکر چمپئن شپ جشن بہاراں2018آفیسران کے مقابلوں کا ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ کا ڈبل میں فائنل میچ لیکچرار طاہر بشیر اور نائب تحصیلدار غلام مرتضیٰ رنداور اقبال احمد قریشی اور رازق درانی کے درمیان کھیلا گیا ،جبکہ سنگل کا فائنل میچ ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانیاور رازق درانی کے درمیان کھیلا گیا ،کافی تگ و دو کے بعدڈبل کا فائنل میچ طاہر بشیر اور غلام مرتضیٰ رند جبکہ سنگل کا فائنل ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فائنل کے دونوں میچ بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلے گئے اور دونوں میچ انتہائی سنسنی خیز رہے ،فائنل میچ کی تقریب میں ممبر اسپورٹس کمیٹی وڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری ،ایکسئین بی اینڈ آر میر حبیب الرحمن ،راجہ افتخار الزماں کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس ملک ،پروفیسر عبدالرزاق ابڑو ،ٹورنامنٹ کے صدر میاں یوسف ،سیکرٹری ٹورنامنٹ جلال بلوچ ایڈوکیٹ و دیگر بھی موجودتھے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنت کمانڈنگ آفیسر 34میڈیم میجر ریحان نے ونر اور رنرز میں ٹرافی اور سنوکر اسٹک تقسیم کیں جبکہ ممبراسپورٹس کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری و دیگر نے ٹورنامنٹ میں ھصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں ،ریفریز ،اسکوررز اورآفیشلز میں بھی انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر مہمان خصوصی میجر ریحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں پہلی مرتبہ سویلین اور آفیسران کے درمیان دو الگ الگ سنوکر کے ٹورنامنٹ منعقد کیئے گئے جس میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سبی میں سنوکر کے کھلاڑیوں کو سنوکر کھیلنے کے بہترین مواقع فراہم کیئے گئے جو یقیناًخوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اور عوامی سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے جس طرح دونوں ٹورنامنٹ کو آرگنائزڈ کیا یقیناًیہ قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا کہ پاک آرمی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھیلوں کے بہترین مواقع نئی نسل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع میسر ہو سکیں اور مثبت سرگرمیو ں کو فروغ مل سکے۔