بلوچستان کانسٹبلری کے429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے واپس بلالیا گیا: سپریم کورٹ

  • April 21, 2018, 9:59 pm
  • Breaking News
  • 421 Views

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب ثنار کے حکم پر بلوچستان کانسٹبلری کے429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے واپس بلالیا گیا
سپریم کورٹ کاوی آئی پیزکی سکیورٹی پرمامور اہلکار واپس بلانے کا اعلامیہ موصول ہو گیا ہے،ہم نے اہلکاروں کی واپسی کیلئے سارامیکنزم تیارکرلیاہے،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ
کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب ثنار کے حکم پر بلوچستان کانسٹبلری کے429 اہلکاروں کو وی آئی پی ڈیوٹی سے واپس بلالیا گیااہلکار سیاسی،قبائلی،ریٹائرڈ پولیس آفسران ،ریٹائرڈ سینیٹرز اور سابق بیوروکریٹس کی سیکورٹی پر معمور تھے،پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں بی سی کے331اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی،جو اس وقت مختلف شخصیات کی حفاظت پر ما مور ہیں ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ سپریم کورٹ کاوی آئی پیزکی سکیورٹی پرمامور اہلکار واپس بلانے کا اعلامیہ موصول ہو گیا ہے،ہم نے اہلکاروں کی واپسی کیلئے سارامیکنزم تیارکرلیاہے،ہمارے تین سوکے لگ بھگ اہلکاروزراء ججز،قبائلی و سیاسی عمائدین کیساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں،ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہم نے انکی واپس کیلئے سمری بنا کر بجھوا دی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا