نواب زہری کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

  • April 21, 2018, 9:49 pm
  • Breaking News
  • 1.6K Views

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کومسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صوبائی صدر،سیدال خان ناصر کو قائم مقام جنرل سیکرٹری مقررہ کردیا ،45دن بعد صوبائی الیکشن کروانے کا فیصلہ
لاہور /کوئٹہ (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بلوچستان مسلم لیگ (ن) کی عبوری کابینہ کی منظوری دے دی جس کے مطابق وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو قائم مقام صدر مقررہ کردیا گیا جبکہ سیدال خان ناصر کو قائم مقام جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ،اس بات کا فیصلہ ہفتے کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صد ر اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی صدار ت میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، سمیت دیگر وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے شرکت کی ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ڈپٹی میئر اور نامزد قائمقام ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) محمد یونس بلوچ نے لاہور سے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی انتخابات ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابات ضروری ہیں اس لئے 45دن کیلئے عبوری صوبائی کابینہ کء عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو قائمقام صدربلوچستان مسلم لیگ (ن) ، سیدال خان ناصرکوقائمقام جنرل سیکرٹری ،جمال شاہ کاکڑ اورمیر افضل مندوخیل کو قائمقام نائب صدور ،یونس بلوچ کو قائمقام ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور فرید افغان کو قائم مقام صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ،یہ عبوری سیٹ اپ 45دن کیلئے ہوگا جس کے بعد پارٹی کے صوبائی انتخابات ہونگے ۔