دنیا بھر میں عالمی یوم الارض کل منایا جائیگا

  • April 21, 2018, 9:22 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ ورلڈ ارتھ ڈے کے نام سے عالمی یوم الارض 22اپریل 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایا جا تا ہے تاکہ عوام الناس میں زمین کے قدرتی ماحول کے بارے میں شعور بیدار کرنا ممکن ہو سکے۔مذکورہ دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے 175دیگر رکن ممالک بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ خطہ ارضی کو اس کی اصل حالت میں برقرار رکھا جا سکے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیرا ہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔