لیویز کی تنخواہوں میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت8مئی تک ملتوی

  • April 21, 2018, 9:21 pm
  • National News
  • 123 Views

کوئٹہ(آن لائن)احتساب عدالت کوئٹہ میں خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے اورفیصلہ محفوظ کر لیا گیا استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ٹو کے جج پذیر احمد بلوچ نے کیس کی سماعت کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نسیم لہڑی سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے عدم پیشی پر ملزم عبیداللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری اور مزید گواہان کے بیان قلمبند کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔