مارچ میں ریٹائر ہونیوالے بلوچستان کے سینیٹرز کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

  • April 21, 2018, 9:21 pm
  • National News
  • 199 Views

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے مارچ میں ریٹائر ہونیوالی خاتون سینیٹر سمیت دیگر سابق سینیٹروں نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیااور دیگر سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطے شروع کردیئے۔جس کیلئے انہوں نے کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے باوجود دعوتوں اور مہمان خانوں کو آباد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 11سینیٹرجن میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی ،سابق سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی ،سابق سینیٹر محمد یوسف ،سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ ،بی این پی عوامی کے سابق سینیٹر میر اسرار اللہ زہری،سابق سینیٹر نسیمہ احسان ،مسلم لیگ کے سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل ،سابق سینیٹرروبینہ عرفان ،جمعیت کے سابق سینیٹر حافظ حمداللہ ،سابق سینیٹر مفتی ستار اور اے این پی کے سابق سینیٹر داؤد خان اچکزئی شامل ہیں ۔جبکہ سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے دور کے سابق مشیروں اور ایڈوائزرز نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے بعض مشیروں اورایڈوائزروں نے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔