قابل افراد کا بیرون ملک اور دیگر صوبوں کو منتقل ہونا لمحہ فکریہ ہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

  • April 21, 2018, 9:21 pm
  • National News
  • 245 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارا صوبہ ہے یہاں پر لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے دنیا بھرکی طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کو بھی عملی طورپر میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے زندگی کے نشیب و فراز نے دوسروں کی خدمت کا سلیقہ سکھایا ہے ، معاشرتی بگاڑ سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرکوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمٰن اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، قبل ازیںکوئٹہ پریس کلب پہنچنے پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمٰن ، جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کا استقبال کیا ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ صوبے سے قابل افراد کا بیرون ملک اور دیگر صوبوں کو منتقل ہونا لمحہ فکریہ ہے ، مختلف شعبوں سے ذہین اور قابل افراد کا بلوچستان چھوڑ کر جانا ہماری آئندہ نسلوں کے لیے نیک شگون