چالیس ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کردی گئی

  • April 21, 2018, 8:57 pm
  • National News
  • 116 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کیسکو حکام نے محکمہ واسا اور پی ایچ ای کے 40 ٹیو ب ویلوں کے واجب الادا 3 کروڑ86 لاکھ روپے عدم ادائیگی کی بناء پر ان ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر ۔ کیسکو سٹی ڈویژن کی حدود میں محکمہ واسا کے27 ٹیوب ویلوں کے ذمے2 کروڑ36 لاکھ روپے واجب الادا تھے عدم ادائیگی کی بناء پر مذکورہ ٹیو ب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی اسی طرح محکمہ پی ایچ ای کے سریاب کیسکو ڈویژن میں 10 ٹیوب ویلوں کے ذمے99 لاکھ 41 ہزار کے بلوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر بجلی منقطع کی گئی کیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ زرغون ڈویژن میں واسا کے9 ٹیوب ویلوں کے ذمے58 لاکھ روپے عدم ادائیگی پر ان ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی مجموعی طور پر واسا اور پی ایچ ای کے40 ٹیوب ویلوں کی بجلی 3 کروڑ86 لاکھ روپے عدم ادائیگی کی بناء پر بجلی منقطع کر دی گئی ۔